رسائی کے لنکس

ہوگو شاویزکیوبا میں علاج کے بعدوطن واپس


ہوگو شاویزکیوبا میں علاج کے بعدوطن واپس
ہوگو شاویزکیوبا میں علاج کے بعدوطن واپس

کیموتھیراپی کی غر ض سے صدر شاویز کیوبا میں زیرِ علاج تھے۔ ابھی یہ واضح نہیں آیا وہ کیموتھیراپی کے لئے دوبارہ کیوبا جائیں گے

وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کیوبا میں سرطان کے علاج کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

وینزویلا کے سرکاری ٹیلیویژن نے اعلان کیا کہ صدر ہوگو شاویز ہفتے کو دارالحکومت کراکس پہنچے ہیں۔

حال ہی میں ڈاکٹروں نےآپریشن کے ذریعےہوگو شاویز کےمعدے کے نچلے حصے سے رسولی نکالی ہے، جِس کے بعد اُن کے کینسر کا علاج شروع ہو اہے۔کیموتھیراپی کی غر ض سے صدر شاویز کیوبا میں زیرِ علاج تھے۔ ابھی یہ واضح نہیں آیا وہ کیموتھیراپی کے لئے دوبارہ کیوبا جائیں گے۔

علاج سے پہلے اُنھوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اُن کی بیماری اُن کی زندگی کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔

XS
SM
MD
LG