رسائی کے لنکس

چچنیا میں خودکش دھماکے، 9 افراد ہلاک


چچنیا میں خودکش دھماکے، 9 افراد ہلاک
چچنیا میں خودکش دھماکے، 9 افراد ہلاک

روسی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ چچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں تین خودکش حملوں میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اُنھوں نے بتایا کہ ایک خودکش بمبار نے اپنے جسم سے بندھے بارود میں اس وقت دھماکا کر دیا جب پولیس اسے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی تھی، اور اس کے کچھ دیر بعد 20 منٹ کے وقفے سے دیگر دو دھماکے ہوئے۔

ہلاک ہونے والوں میں سات چار پولیس اہلکار شامل ہیں، جب کہ ان حملوں میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔ کسی گروہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری فوری طور پر قبول نہیں کی ہے۔

یہ حملے ایسے وقت ہوئے ہیں جب مسلمان رمضان کے اختتام پر عید الفطر کا مذہبی تہوار منا رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG