رسائی کے لنکس

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق بدھ کو رات دیر گئے آنے والے 7٫8 شدت کے زلزلے کا مرکز آئیکیویک سے 23 کلومیٹر جنوب میں سمندر میں 20 کلومیٹر زیر آب تھا۔

چلی کے شمالی ساحلی علاقے میں ایک روز قبل آنے والے 8٫2 شدت کے زلزلے کے بعد خطے میں ایک اور طاقتور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق بدھ کو رات دیر گئے آنے والے 7٫8 شدت کے زلزلے کا مرکز آئیکیویک سے 23 کلومیٹر جنوب میں سمندر میں 20 کلومیٹر زیر آب تھا۔

بعد از زلزلہ جھٹکوں کے باعث حکام نے ایک بار پھر سونامی کا انتباہ جاری کرتے ہوئے چلی کے ساحلی علاقوں سے ہزاروں لوگوں کو منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

منگل کی شب آنے والے زلزلے کے بعد بھی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی جسے چند گھنٹوں بعد واپس لے لیا گیا تھا۔ اس زلزلے سے کم ازکم چھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

چلی کی صدر میشیل بیچلے نے بدھ کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور انھیں آفت زدہ علاقہ قرار دیا۔ شمالی علاقے میں زلزلے کے باعث بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی تھی۔

وزیرداخلہ نے بتایا تھا کہ آئیکیویک میں خواتین کی ایک جیل سے زلزلے کے دوران تین سو قیدی فرار ہوگئے تھے لیکن بعد ازاں ان میں سے ایک سو میں سے کچھ نے رضاکارانہ طور پر واپس آنے کو ترجیح دی اور بعض کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

2010ء میں بھی چلی میں 8٫8 شدت کا ایک تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس میں پانچ سو سے زائد افراد ہلاک اور دو لاکھ 20 ہزار بے گھر ہوگئے تھے۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG