رسائی کے لنکس

چلی میں زلزلہ: بین الاقوامی امداد کی پیش کش


بین الاقوامی برادری نے چلی میں ہفتے کے روز آنے والے زلزلے کے بعد امداد کی پیش کشیں کی ہیں۔

یورپی یونین نے فوری طور پر چلی کی امداد کے لیے 40 لاکھ ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا ہے۔ یورپی یونین کمیشن کے صدر ہوزے مینوئل براسو نے کہا ہے کہ یہ امداد فوری ضروریات پوری کرنے کے لیے پہلا قدم ہے۔

اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان گی مون نے زلزلے میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ وہ لاطینی امریکہ کے لیے یورپی کمیشن کے دفتر سے مزید معلومات حاصل کر رہے ہیں، جو چلی کے دارالحکومت سین تیاگو میں قائم ہے۔

امریکہ میں وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اوباما انتظامیہ مدد کے لیے تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکام صورتِ حال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور سونامی کے خطرے پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

برطانوی ریڈ کراس نے ہنگامی فنڈ سے 75 ہزار ڈالر کی رقم جاری کر دی ہے۔ ’آکس فیم‘ اور ’سیو دی چلڈرن‘ جیسی تنظیمیں ہنگامی ٹیمیں تشکیل دے رہی ہیں اور عطیات کی درخواستیں کر رہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG