رسائی کے لنکس

چلی: مرنے والوں کی تعداد میں کمی


چلی میں امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے

چلی میں امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے

اقوامِ متحدہ کی امدادی تنظیم نے کہا ہے کہ چلی نے گذشتہ ہفتے آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد مرنے والوں کی سرکاری تعداد کم کر کے 528 کر دی ہے۔

انسانی ہمدردی کے ادارے کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے مرنے والوں کی تعداد 800 بتائی گئی تھی، تاہم اس میں کچھ ایسے لوگ بھی شامل کر لیے گئے تھے جو زلزلے کے بعد لاپتا ہو گئے تھے۔ ادارے کا تخمینہ ہے کہ زلزلے سے دو لاکھ کے لگ بھگ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

اسی اثنا میں اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خوراک WFP نے خبر دی ہے کہ اس نے چلی کے دوسرے بڑے شہر کنسیپ سیون میں خوراک کی پہلی ہنگامی کھیپ پہنچا دی ہے۔ یہ شہر زلزلے کے مرکز سے بہت قریب تھا۔

WFP نے کہا ہے کہ اس نے جمعے کے روز علاقے میں 70 میٹرک ٹن ہائی انرجی بسکٹ پہنچائے ہیں۔ یہ 35 ہزار بچوں کے لیے پانچ دن تک کافی رہیں گے۔ اتوار کے روز ایک اور کھیپ پہنچائی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG