رسائی کے لنکس

چلی کے زلزلے نے زمین کو اپنے محور سے ہلا دیا


گذشتہ ہفتے کے دن چلی میں ہونے والا زلزلہ اس قدر طاقت ور تھا کہ اس نے زمین کو اپنے محور سے ہلا دیا ہے، جس کے نتیجے میں زمین کی گردش میں اضافہ ہو گیا ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے ایک سائنس دان کی تحقیق کے مطابق اس بھونچال نے دن کی مدت میں ایک سیکنڈ کے دس لاکھویں حصے کی کمی واقع ہو گئی ہے۔

ناسا کے رچرڈ گروس نے زلزلے کا اثر جانچنے کے لیے ایک پیچیدہ ریاضیاتی ماڈل استعمال کیا۔ اس کے مطابق دن کی لمبائی گذشتہ ہفتے کے مقابلے پر 0.00000126 سیکنڈ کم ہو گئی ہے۔ گروس کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی مستقل ہے۔

ہفتے کے روز زلزلے کے جھٹکے سے زمین اپنے محور سے آٹھ سنٹی میٹر (تین انچ) پرے ہٹ گئی ہے۔ دسمبر 2004ء میں انڈونیشیا میں آنے والے زبردست زلزلے کے بعد بھی زمین محور سے سات سنٹی میٹر دور ہٹی تھی۔ اس زلزلے کی شدت 9.1 تھی، جب کہ چلی کے زلزلے کی شدت 8.8 ہے، لیکن اس کے باوجود اس نے زمین کے محور کو زیادہ متاثر کیا ہے کیوں کہ انڈونیشیا کا زلزلہ چلی کے مقابلے پر خطِ استوا سے زیادہ قریب تھا، جس سے زمین کی گردش اتنی زیادہ متاثر نہیں ہوئی۔

اس کے علاوہ 27 فروری کے زلزلے کا باعث بننے والی زمینی پرت کا عمودی زاویہ بھی مختلف تھا۔

XS
SM
MD
LG