رسائی کے لنکس

چلی زلزلہ: ملبے میں پھنسے ہوئے لوگوں کی تلاش جاری ہے


چلی میں امدادی کارکنوں نے گذشتہ ہفتے کو آنے والے زلزلے کے چوتھے روز بھی ملبے میں پھنسے ہوئے لوگوں کی تلاش جاری رکھی۔ اس زلزلے سے اب تقریباً آٹھ سو افراد ہلاک ہونے کی خبر ہے اور ملک کے کئی حصے تباہ ہو گئے ہیں۔

حکام نے بدھ کے روز خدشہ ظاہر کیا کہ ملبے سے مزید لاشیں ملنے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

امدادی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ چلی کے فوجی دستے کنسیپ شیون اور زلزلے سے متاثرہ دوسرے شہروں میں لوٹ مار اور تشدد کو روکنے کے سرگرم ہیں۔ ان شہروں میں بہت سی دکانیں لوٹ لی گئی ہیں کچھ کو آگ لگا دی گئی ہے۔

چلی کے دوسرے بڑے شہر کنسیپ شیون میں 18 گھنٹے کا کرفیو نافذ ہے اور فوجی دستے مستحقین تک خوراک اور پانی کی مناسب رسائی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کنسیپ شیون زلزلے کے مرکز سے قریب ترین شہر تھا، اس لیے یہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ یہاں کچھ لوگوں نے اپنی سلامتی کے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں اور اپنے علاقوں میں آنے جانے والوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG