رسائی کے لنکس

چلی کے زلزلے سے ایشیا میں سونامی کا خطرہ


چلی کے زلزلے سے ایشیا میں سونامی کا خطرہ
چلی کے زلزلے سے ایشیا میں سونامی کا خطرہ

چلی میں آنے والے طاقت ور زلزلے کے بعد ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں سونامی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

ہوائی میں واقع بحر الکاہل کے سونامی سے خبردار کرنے والے مرکز نے فلپائن، تائیوان، انڈونیشیا اور بحر الکاہل کے کئی دوسرے جزیروں میں سونامی آنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ شمالی بحر الکاہل کے خطے کے بھی کم درجے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

کچھ ملکوں نے اپنے انتباہ بھی جاری کیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح سونامی آسٹریلیا پہنچ کر وہاں سیلاب لا سکتی ہے۔

نیوزی لینڈ نے بھی خبردار کیا ہے کہ اس کے ساحلوں سے تین میٹر (دس فٹ) بلند لہریں ٹکرا سکتی ہیں۔
فلپائن میں حکام کچھ علاقوں کو خالی کروانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ گذشتہ سال فلپائن میں آنے والے تباہ کن طوفانوں سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی تھی۔

XS
SM
MD
LG