رسائی کے لنکس

چلی: امریکی سفارت خانے میں پاکستانی شخص گرفتار


سان تیاگو میں امریکی سفارت خانہ

سان تیاگو میں امریکی سفارت خانہ

چلی میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک 28 سالہ پاکستانی آدمی کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ دارالحکومت سان تیاگو میں امریکی سفارت خانے میں داخل ہوا۔ اس کے کپڑوں پر دھماکا خیز مواد کے ذرات پائے گئے۔

منگل کے روز عہدیداروں نے کہا کہ محمد سیف الرحمٰن کو پیر کے روز حراست میں لیا گیا جب سکیورٹی چیک پوائنٹ پر جانچ کرنے والے آلات نے اطلاع دی کہ دھماکہ خیز مواد کے آثار ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ وہ جنوری سے چلی میں تھا جہاں وہ سیاحت کے شعبے میں تعلیم حاصل کر رہا تھا اور ایک ہوٹل میں ملازم تھا۔

یہ واضح نہیں ہے کہ کس قسم کا آتش گیر مواد اس کے لباس پر پایا گیا۔ تنفتیش کاروں نے سان تیاگو میں اس کے گھر کی تلاشی لی ہے تاکہ ضروری معلومات حاصل کی جا سکیں۔

واشنگٹن میں، محکمہٴخارجہ کے ترجمان پی جے کرولی نے کہا ہے کہ کہ وہ شخص ویزا سے متعلق کسی کام سے سفارت خانے گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ، اس سلسلے میں چلی کی حکومت سے بھرپور تعاون کرے گا۔

XS
SM
MD
LG