رسائی کے لنکس

چلی میں طیارہ گر کر تباہ، 21 افراد کی ہلاکت کا خدشہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

چلی کے حکام نے کہا ہے کہ ملکی ایئر فورس کا ایک طیارہ دور افتادہ جزیرے کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ طیارے پر چلی کے ایک معروف ٹی وی میزبان سمیت 21 افراد سوار تھے۔

ذرائع ابلاغ میں آنے والی اطلاعات کے مطابق تباہ شدہ طیارے کا ملبہ چلی کے ساحل سے 670 کلومیٹر دور سمندر میں واقع 'جزائر جوس فرنانڈس' کے نزدیک سے مل گیا ہے۔

امریکی خبر رساں ایجنسی 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق طیارے کی منزل 'جزائر جوس فرنانڈس' تھی اور وہ تیز ہواؤں کے سبب لینڈنگ میں ناکامی کے باعث نظروں سے اوجھل ہوگیا تھا۔

حکام طیارے کے حادثہ میں ممکنہ طور پر زندہ بچ جانے والے افراد کو بحرِ اوقیانوس میں تلاش کر رہے ہیں۔

چلی کے معروف ٹی وی میزبان فلپ کیمیرواگا اور ان کا عملہ بھی طیارے پر سوار تھا جو گزشتہ برس آنے والے زلزلےاور اس کے نتیجے میں جنم لینے والے سونامی کی تباہی کے بعد جزائر پر ہونے والی تعمیرِ نو کے متعلق پروگرام کی ریکارڈنگ کے لیےجارہے تھے۔

XS
SM
MD
LG