رسائی کے لنکس

چلی: گرفتاری کے خوف سے لوٹا ہوا سامان واپس


وسطی چلی کے زلزلے سے تباہ حال علاقے میں ایسے میں کہ جب پولیس لوٹ مار کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ کے لیے گھروں کی تلاشی کی تیاری کررہی ہے، مقامی رہائشی گرفتاری سے بچنے کے لیے چوری شدہ سامان واپس کررہے ہیں۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ تقریباً 20 لاکھ ڈالر مالیت کا سامان لوٹایا جاچکاہے جس میں فرنیچر، واشنگ مشینیں ، فلیٹ سکرین ٹیلی ویژن اور الیکٹرانک کی بہت سی دوسری چیزیں شامل ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے کہا ہے کہ صدر مشیل بیچلے نے اس لوٹ مار کو الم ناک زلزلے کے بعد کا ایک اور جھٹکا قرار دیا۔

صدر نے کہا کہ لوٹ مار کرنے والوں کو اپنے ان جرائم پر قانون کا پوری طرح سے سامنا کرنا پڑے گا۔

پیر کا دن ، چلی میں آٹھ اعشاریہ آٹھ کی شدت کے اس تباہ کن زلزلے کے سہ روزہ قومی سوگ کا دوسرا روز تھا جس میں سینکڑوں لوگ ہلاک ہوئے تھے اور اس زلزلے کے نتیجے میں 27 فروری کا سمندری طوفان سونامی پیدا تھا۔

چلی بھر میں زلزلے کا نشانہ بننے والوں کے احترام میں قومی پرچم سرنگوں ہے۔

XS
SM
MD
LG