رسائی کے لنکس

چلی میں دنیا کی سب سے بڑی دوربین


چلی میں دنیا کی سب سے بڑی دوربین
چلی میں دنیا کی سب سے بڑی دوربین

یورپ کے ایک خلائی تحقیق کے ادارے نے دنیا کی سب سے بڑی دوربین نصب کرنے کے لیے چِلی کے شمالی ریگستان کا انتخاب کیا ہے۔

چلِی نے اس پیش رفت پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور اس کو ملک میں خلائی تحقیق کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

یورپین سدرن ابزرویٹری کے مطابق 42 میٹر قطر کے آئینے سے لیس دور بین کو صحرائے عطاکاما (Atacama) کے وسط میں نصب کیا جائے گا۔ اس منصوبے پر ایک ارب ڈالر سے زائد لاگت آئے گی۔

یورپی ادارے کا کہنا ہے کہ اس دور بین کے استعمال سے خلاکے بارے میں پائے جانے والے کئی سوالات کے جوابات جاننے میں مدد ملے گی۔

دور بین کی تنصیب کی منظوری رواں سال کے اختتام تک متوقع ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ 2018 ء تک کام شروع کر دے گی۔

XS
SM
MD
LG