رسائی کے لنکس

چین: ٹریفک حادثات میں بچوں سمیت 16 افراد ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

چین میں پیر کے روز دو مختلف ٹریفک حادثات میں اسکول جانے والے نو بچوں سمیت 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق وسطی صوبے ہونان میں بچوں کو اسکول منتقل کرنے والی ایک وین کھائی میں جا گری جس سے اس میں سوار نو بچے ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے جب کہ ایک بچہ تاحال لاپتا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ہونان سے ملحقہ صوبے گوئیزو میں شدید دھند کے باعث ایک ٹرک پٹرول پمپ سے ٹکرا گیا جس کے بعد شاہ راہ بند ہونے سے کم از کم ایک سو گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔حادثے کے بعد شاہ راہ پر گاڑیوں کی 20 کلومیٹر طویل قطاریں لگ گئیں۔

اس واقعہ میں چھ افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جب کہ ایک زخمی نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔ حادثے میں 15 مزید افراد زخمی بھی ہوئے۔

XS
SM
MD
LG