رسائی کے لنکس

چین میں تیل کے اخراج کی جامع تحقیقات کا حکم


چین میں تیل کے اخراج کی جامع تحقیقات کا حکم
چین میں تیل کے اخراج کی جامع تحقیقات کا حکم

چین کے وزیر اعظم وین جیاباؤ نے ملک کے شمال میں امریکی کمپنی کونوکو فلپس کے زیر استعمال ایک تنصیب سے تیل کے اخراج کی جامع تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

ماحولیاتی تحفظ کے لیے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ زیر سمندر کنویں سے جون کے اوائل میں شروع ہونے والے تیل کے اخراج نے بوہائی بے کے ساحولوں کو بُری طرح متاثر کیا ہے، اور اس آلودگی کی وجہ سے دارالحکومت بیجنگ کے ساحلی علاقے میں ناصرف ماہی گیری بلکہ زراعت کے شعبے پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

چین کی کابینہ یعنی سٹیٹ کونسل نے بدھ کو اجلاس کے بعد ایک بیان جاری کیا، جس میں بتایا گیا کہ مسٹر وین کے حکم نامے میں حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ امریکی کمپنی کو ’’ذمہ دار ٹھہرایا جائے اور جن افراد کو نقصانات کا سامنا ہوا ہے اُن کے قانونی حقوق کا تحفظ کیا جائے۔‘‘

اس سے قبل امریکی کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ تیل کے اخراج کے باعث ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے ایک فنڈ تشکیل دے رہی ہے، تاہم فوری طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ کمپنی نے اس فنڈ کے لیے کتنی رقم مختص کی ہے۔

XS
SM
MD
LG