رسائی کے لنکس

چین میں ایپل کا ٹریڈ مارک پر تنازع


چین کے سینیئر عہدے دار یہ کہہ رہے ہیں کہ ٹیکنالوجی کی ایک بڑی کمپنی اپیل چین کے ایک جنوبی شہر شن ژن میں ٹریڈ مارک پر جاری تنازع میں اپنے دعوی ہار سکتی ہے۔

حریف کمپنی کا کہناہے کہ چین میں آئی پیڈ کے ٹریڈ مارک پر اس کا حق ہے۔

چین کی وزارت تجارت اور ٹریڈ مارک کے دفتر کے عہدے داروں نے منگل کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ شن ژن میں قائم پرو ویوٹیکنالوجی کے اس دعوے کا احترام کرتے ہیں یہ ٹریڈ مارک اس کی جائز ملکیت ہے۔

تائیوان کی ایک ذیلی کمپنی پرو ویو نے اپیل کی مشہور زمانہ ٹیبلٹ کمپیوٹر’آئی پیڈ‘ کے منظر عام پر آنے سے تقریباً دس سال قبل یہ ٹریڈ مارک اپنے نام سے رجسٹرکروایاتھا۔

اپیل نے 2009ء میں پروویو سے اس ٹریڈ مارک کے حقوق خرید لیے تھے لیکن پروویو کا کہناہے کہ اپیل کمپنی اس ٹریڈ مارک کو چین میں رجسٹر کرانے میں ناکام رہی ہے۔

امریکہ میں قائم ٹیکنالوجی کی کمپنی اپیل ٹریڈ مارک کے تنازع پر مالی مشکلات میں مبتلا کمپنی پروویو کے ساتھ ایک طویل عدالتی جنگ میں مصروف رہی ہے ۔

تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ منگل کو سامنے آنے والے سرکاری عہدے داروں کےتبصرے اس تنازع کے حل کے سلسلے میں اپیل پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG