رسائی کے لنکس

ایپل کی مصنوعات بنانے والی چینی کمپنیوں کے کارکنوں کے اوقات کار بہتر بنانے کا معاہدہ


الیکٹرانک منصوعات تیار کرنے والی تائیوان کی ایک بڑی کمپنی فاکس کان چین میں قائم اپنی فیکٹریوں میں کارکنوں کو دی جانے والی سہولتیں بہتر بنانے پر تیار ہوگئی ہے۔ ان فیکٹریوں میں معروف امریکی کمپنی ایپل کے لیے الیکڑانک آلات تیار کیے جاتے ہیں۔

کمپنی نے کہاہے کہ وہ اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے گی، ان کے اور ٹائم کے اوقات میں کمی لائے گی اور ان کے رہنے کے حالات بہتر بنائے گی۔

فاکس کان نے کارکنوں کے اوقات کار میں بہتری لانے کا اعلان ، امریکہ میں مزدورں کے حقوق کے نگہبان ادارے فیئر لیبر ایسوسی ایشن کی جمعرات کو جاری ہونے والی اس رپورٹ کے بعد کیا جس میں چین کے لیبر قوانین اور قوائد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کے درجنوں واقعات کی تفصیلات دی گئی ہیں۔

ان خلاف ورزیوں میں کارکنوں سے ایک ہفتے میں 60 سے زیادہ گھنٹے کام کرنے پر مجبور کرنا بھی شامل ہے جب کہ چین کے قانون کے تحت ہفتے میں 49 گھنٹوں سے زیادہ کام لینے کی ممانعت ہے۔ بلکہ بعض اوقات کارکنوں سے مسلسل کئی روز تک مناسب معاوضے کے بغیر کام لیا جاتا ہے ۔

فیئر لیبر ایسی ایشن نے اپنی رپورٹ چین میں فاکس کان کی تین بڑی فیکٹریوں میں 35000 مزوروں کے سروے کے بعد مرتب کی ہے۔

کمپنی کے دس لاکھ سے زیادہ چینی کارکن اپیل کی مشہور زمانہ منصوعات جن میں آئی پیڈ اور آئی پاڈ شامل ہیں، تیار کرتے ہیں۔

فیئر لیبر ایسوسی ایشن کے صدر اوریٹ وین ہیرڈن کا کہناہے کہ ایپل اور فاکس کان کے درمیان معاہدے کے نتیجے میں اس چین کی ان فیکٹریوں میں بھی اسی نوعیت کی تبدیلیاں آسکتی ہیں جو کئی دوسری امریکی کمپنیوں مثلاً مائیکروسافٹ ، ڈیل اور ایچ پی وغیرہ کے لیے منصوعات تیار کرتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG