رسائی کے لنکس

چین کے بے باک فن کار نے متنازع ٹیکس ادا کردیا


چین کے بے باک فن کار نے متنازع ٹیکس ادا کردیا

چین کے بے باک فن کار نے متنازع ٹیکس ادا کردیا

چین کے بے باک فن کار آئی وی وی نے کہاہے کہ انہوں نے ٹیکس کے معاملے کی فوجداری مقدمے میں تبدیلی کے خطرے کے پیش نظر 13 لاکھ ڈالر کی رقم اس بینک میں جمع کروا دی ہے جو ٹیکس حکام نے اس مقصد کے لیے مختص کیا تھا۔

ٹیکس حکام نے وی وی سے کہاتھا کہ وہ 24 لاکھ ڈالر کے پرانے ٹیکس اور ہرجانے کے خلاف اپیل کرنے سے قبل یہ رقم بدھ تک ادا کردیں۔ اس رقم کا زیادہ تر حصہ وی وی کے حامیوں نے عطیات کے طورپر دیا تھا۔

آئی وی وی سرکاری اکاؤنٹ میں مذکورہ رقم جمع کروانا نہیں چاہتے تھے کیونکہ ایسا اقدام اپنی غلطی تسلیم کرنے کے مترادف ہوسکتا ہے۔ لیکن انہوں نے منگل کے روز کہاتھا کہ حکام نے اس کے سوا کوئی راستہ نہیں چھوڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں کہا گیاتھا کہ اگرادائیگی نہ کی گئی تووہ اپیل کے حق سے محروم ہوجائیں گے۔ وی وی کے ساتھیوں کا کہناہے کہ عدم ادائیگی کی صورت میں یہ ایک فوجداری معاملہ بن سکتا تھا جس کے تحت انہیں ، ان کی اہلیہ اور ساتھیوں کو گرفتار بھی کیا جاسکتا تھا۔

XS
SM
MD
LG