رسائی کے لنکس

چین: کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ،13 افراد ہلاک


چین: کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ،13 افراد ہلاک

چین: کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ،13 افراد ہلاک

شمال مشرقی چین میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے کم ازکم 13 افراد ہلاک اور 40 کے لگ بھگ زخمی ہوگئے۔

منگل کی صبح یہ دھماکہ زہوشین کاؤنٹی میں واقع کائیر کیمیکل پلانٹ میں ہوا ۔

دھماکے سے قریبی واقع عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ۔ دھماکے کی وجوہات کے تعین کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مقامی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے شکار ہونے والے کارخانے میں گندھک کا تیزاب تیار کیا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG