رسائی کے لنکس

چین: بس حادثے میں 11 افراد ہلاک


چین: بس حادثے میں 11 افراد ہلاک

چین: بس حادثے میں 11 افراد ہلاک

چین میں ایک منی بس سڑک سے پھسل کر گہرے پانی میں جاگری جس سے ایک بچے سمیت کم ازکم 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

چین کی سرکاری نیوز ایجنسی سنہوا نے ہفتے کے روز کہا کہ ہفتے کی سہ پہر ہونے والے اس حادثے کی بظاہر وجہ یہ تھی کہ ڈرائیو ایک موٹرسائیکل کو بچانے کی کوشش کررہاتھا کہ وہ بس پر اپنا کنٹرول برقرار نہ رکھ سکا اوربس پھسل کر پن بجلی گھر کے لیے بنائی گئی جھیل میں جاگری۔

یہ حادثہ فوجیان صوبے کے شہر شاؤہو کے نزدیک پیش آیا۔

حکام کا کہناہے کہ نو افراد کو زندہ بچا لیا گیا جب کہ ایک ابھی تک لاپتا ہے۔

چین کی سڑکوں کا شمار دنیا کی خطرناک ترین سڑکوں میں ہوتا ہے۔ پولیس کا کہناہےکہ 2009ء میں چین میں حادثوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 ہزار کے لگ بھگ تھی، یعنی روزانہ تقریباً 190 ہلاکتیں۔

XS
SM
MD
LG