رسائی کے لنکس

چین کا امریکی مصنوعات پرانٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کا فیصلہ


چین کا امریکی مصنوعات پرانٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کا فیصلہ
چین کا امریکی مصنوعات پرانٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کا فیصلہ

چین نے کہا ہے کہ وہ امریکہ سے درآمد کی جانے والی مرغی کے گوشت کی بعض مصنوعات پر 105 فیصد سے زائد انٹی ڈمپنگ ڈیوٹی لگائے گا اور اس فیصلے پر پیر سے عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔

چینی وزارت خارجہ نے اتوار کو اپنی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی برائلرکی مصنوعات کی ذخیرہ کاری سے مقامی صنعت کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔

بیان کے مطابق ایسی امریکی کمپنیاں جنھوں نے مرغی کے گوشت کی مصنوعات کی درآمدات کے بارے میں تحقیقات میں تعاون کیا ہے وہ ذخیرہ کاری پر 50 فیصد ڈیوٹی ادا کریں گی جب کہ دوسری تمام کمپنیوں کے لیے یہ شرح 105 فیصد سے زائد ہو گی۔ یہ فیصلہ آئندہ پانچ سال تک نافذالعمل رہے گا۔

XS
SM
MD
LG