رسائی کے لنکس

چین: بچوں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات


چین: بچوں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات
چین: بچوں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات

چین کی حکومت ملک میں بچوں کی بڑھتی ہوئی اسمگلنگ کے مسئلہ سے نمٹنے کے لیے بچوں کو گود لینے سے متعلق قوانین مزید سخت کر رہی ہے۔

چین کے اخبار 'چائنا ڈیلی' کے مطابق نئے قانون کے تحت صرف یتیم خانے ہی بے اولاد جوڑوں کو بے آسرا بچے گود دے سکیں گے جبکہ سرکاری رجسٹریشن کرائے بغیر بچوں کو گود لینے والے افراد کو ان کے قانونی سرپرست کی حیثیت حاصل نہیں ہوگی۔

اخبار کے مطابق نئے قوانین رواں برس کے اختتام پر متعارف کرائے جائیں گے۔

چین میں کئی گروہ بڑی تعداد میں بچوں کو اغواء کرکے یا انہیں خرید کے جیب تراشی اور اسی نوعیت کے دیگر جرائم کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔

'چائنا ڈیلی' کے مطابق چین کے 'سینٹر فار چلڈرنز ویلفیئر اینڈ ایڈوپشن' کی ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ کئی بچوں کو بے اولاد جوڑوں کوبھی فروخت کردیا جاتا ہے تاکہ وہ بڑھاپے میں ان کا سہارا بن سکیں۔

سینٹر کے ایک عہدیدار جی گانگ نے اخبار کو بتایا کہ سرکار کے وضع کردہ بچوں کو گود لینے کے نظام کے نفاذ سے اغواء ہوکر فروخت ہونے والے بچوں کی طلب میں کمی آئے گی۔

اس سے قبل گزشتہ روز چین میں پانچ مختلف مقدمات میں آٹھ ملزمان پر بچوں کے اغواء اور ان کے قتل کے الزام میں فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔

XS
SM
MD
LG