رسائی کے لنکس

چین : سائیبریا کے شیرکے حملے میں ایک شخص ہلاک


چین : سائیبریا کے شیرکے حملے میں ایک شخص ہلاک

چین : سائیبریا کے شیرکے حملے میں ایک شخص ہلاک

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کے شمال مشرق میں سائبیریا کے ایک نایاب شیر نے سیاحوں کی ایک بس کے ڈرائیور کو حملہ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈرائیور جن شی جو ”Jin Shijun “ اپنی گاڑی کی خرابی جاننے کے لیے بس سے نیچے اُترا تو شیر نے اُس پر حملہ کر دیا اُور اُسے گھسیٹتاہوا قریبی جنگل میں لے گیا۔ اس سے قبل کہ شیر کو وہاں سے بھگایا جاتاڈرائیور ہلاک ہو چکا تھا۔

یہ واقعہ رواں ہفتے ”Heilongjiang “ صوبے میں پیش آیا جہاں دنیا میں سائبیرین شیروں کی سب سے بڑی تعداد موجود ہے۔

سائبیریا کے شیر وں کی نسل کو سب سے زیادہ خطرات لاحق ہیں اور دنیا بھر میں اس نسل کے اندازاً تین سو سے بھی کم شیر باقی رہ گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG