رسائی کے لنکس

چین: آتش زدگی کے باعث 25 کان کن، کوئلے کی کان میں پھنس گئے


چین: آتش زدگی کے باعث 25 کان کن، کوئلے کی کان میں پھنس گئے

چین: آتش زدگی کے باعث 25 کان کن، کوئلے کی کان میں پھنس گئے


چین کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ منگل کی سہ پہر کو کوئلے کی ایک کان میں آتشزدگی کے ایک واقعے کے باعث 27 کارکن پھنس کر رہ گئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے سنہوا نے کہا ہے کہ آگ مرکزی صوبے ہنان کے شہر زیانگتان میں کوئلے کی لی شنگ کان میں لگی تھی۔

سنہوا نے کہا ہے کہ امدادی کارکن کان کنوں کو تلاش کر رہے ہیں اور یہ کہ آگ لگنے کی وجہ کا پتا چلانے کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

چین کی کوئلے کی کانیں دنیا بھر میں سب سے زیادہ خطرناک ہیں ۔ وہاں منافعوں او ر کوئلے کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کی وجہ سے اکثر اوقات حفاظتی ضابطوں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف 2008 ءمیں تین ہزار سے زیادہ کان کن ہلاک ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG