رسائی کے لنکس

چین: کوئلے کی کان میں پانی بھرنے سے31 کارکن لاپتا


چین کے سرکاری میڈیا نے پیر کے روز کہا ہے کہ امدادی کارکن شمالی چین میں منگولیا کے اندورنی حصے میں واقع کوئلے کی ایک کان میں پھنس جانے والے 31 کان کنوں کو ڈھونڈ رہے ہیں۔

اخبار چائنا ڈیلی کی ایک خبر کے مطابق علاقائی دارالحکومت ہوہوت سے تقریباً چھ سو کلومیٹر کے فاصلے پر ووہائی شہر میں واقع لوٹوشان نامی کوئلے کی کان میں پیر کی صبح پانی بھر گیا تھا۔

اخبار کا کہناہے کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ کان میں پانی بھرنے کے وقت اس کے اندر 77 کان کن کام کررہے تھے جن میں سے کم از کم 46 کو بچالیا گیاہے۔

اخبار میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کان ابھی تعمیر کے مرحلے میں اور یہ تعمیراتی کام 2006ء سے جاری ہے۔اس کان سے سالانہ 15 لاکھ ٹن کوئلہ حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG