رسائی کے لنکس

چین: کوئلے کی کان میں پانی بھرنے سے 28 افراد پھنس گئے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین کے سرکاری خبررساں ادارے نے اطلاع دی ہے کہ جنوب مغربی سیچوان صوبے میں ایک کوئلے کی کان میں پانی بھر جانے کی وجہ سے 28 کان کن اس میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔

صوبائی حکام نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ اتوار کی دوپہر نے جیانگ شہر میں واقع کان میں پیش آیا۔

سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق کان میں کُل 41 افراد موجود تھے لیکن ان میں سے 13 باحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں لیکن تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ کان کن کان کے کس حصہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔

چین میں کان کنی کے شعبے میں تواتر کے ساتھ حادثات پیش آتے رہتے ہیں اور صرف 2009ء میں ان واقعات میں 2,600 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG