رسائی کے لنکس

چین: کوئلے کی کان میں دھماکہ،19 کان کن ہلاک


جنوبی چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ
جنوبی چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ

عہدے داروں کا کہناہے کہ صوبے سیچوان میں واقع کان میں دھماکے کے بعد بدھ کو دیر گئے 100 سے زیادہ کان کنوں کو نکال لیا گیا تھا

جنوبی چین میں کوئلے کی ایک کان میں گیس کے دھماکے سے کم ازکم 19 کان کن ہلاک ہوگئے ہیں۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ صوبے سیچوان میں واقع کان میں دھماکے کے بعد بدھ کو دیر گئے 100 سے زیادہ کان کنوں کو نکال لیا گیاتھا۔

سرکاری خبررساں اداروں کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جمعرات تک 28 کان کن زیر زمین کان کے اندر پھنسے ہوئے تھے اور انہیں باحفاظت نکالنے کی کوششیں جاری تھیں۔

پولیس نے حادثے سے متعلق کان کے مالک سے پوچھ گچھ کی ہے۔

گذشتہ سال چین میں کوئلے کی کانوں کے حادثوں میں تقریباً 2000 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

غیر تسلی بخش انتظامات کے باعث چین کی کوئلے کی کانوں کاشمار دنیا کی مہلک ترین کانوں میں کیا جاتا ہے۔

سرکاری اعدادوشمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ چین میں کان کے مہلک حادثوں کی شرح کم ہوری ہے اور 2011ء میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 19 فی صد کم ہلاکتیں ہوئیں تھیں۔
XS
SM
MD
LG