رسائی کے لنکس

کوئلے کی کان میں آتشزدگی سے 25ہلاک


کوئلے کی کان میں آتشزدگی سے 25ہلاک
کوئلے کی کان میں آتشزدگی سے 25ہلاک

چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ مرکزی صوبے ہنان میں کوئلے کی کان میں آتشزدگی کے باعث 25کان کن ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ متعدد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

منگل کی شام یہ آگ زیانگتان شہر میں واقع لی شنگ نامی ایک نجی کان میں لگی جس میں اطلاعات کے مطابق 180لوگ کام کرتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حادثہ بجلی کی زیرزمین تاروں میں آگ بڑھکنے سے پیش آیا ۔ امدادی کارکن جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں تاہم کان میں آتشزدگی کے بعد زہریلی گیسوں کی موجودگی میں انھیں خاصی دشواری پیش آرہی ہے۔

چین کی کوئلے کی کانیں دنیا بھر میں سب سے زیادہ خطرناک تصور کی جاتی ہیں اور وہاں منافعوں اور کوئلے کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کی وجہ سے اکثر اوقات حفاظتی ضابطوں کو نظر انداز کردیا جاتا ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق صرف 2008ء میں تین ہزار سے زائد کان کن کوئلے کی کانوں میں مختلف حادثات کے باعث ہلاک ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG