رسائی کے لنکس

چین: کوئلے کی کان میں دھماکے سے 28 کان کن ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سرکاری خبر رساں ایجنسی ژینہوا کے مطابق 13 کان کنوں کو جائے حادثہ سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

چین میں کوئلے کی ایک کان میں دھماکے سے کم ازکم 28 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ شمال مشرقی صوبے یِلین کی یہ کان سرکار کی ملکیت تھی اور یہاں ہونے والے دھماکے کے اسباب جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ژینہوا کے مطابق 13 کان کنوں کو جائے حادثہ سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

چین میں کوئلے کی کانوں میں ایسے حادثات معمول کے واقعات ہیں جس کی وجہ ناکامی حفاظتی اقدامات بتائے جاتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG