رسائی کے لنکس

پاکستان کی چین کو دہشت گردی کے خلاف تعاون کی پیشکش


شن جیانگ کے شہر کاشغر میں گزشتہ ماہ پیش آنے والے پرتشدد واقعات میں 19 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ (فائل فوٹو)
شن جیانگ کے شہر کاشغر میں گزشتہ ماہ پیش آنے والے پرتشدد واقعات میں 19 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ (فائل فوٹو)

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین کو اپنے ملک کے مکمل تعاون کا اعادہ کیا ہے۔

صدر زرداری نے یہ بیان چین کے مغربی علاقے شن جیانگ میں منگل کو چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران دیا۔ پاکستانی صدر ’چین یورشیا ایکسپو‘ نامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لیے چین پہنچے ہیں۔

چینی رہنماؤں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں صدر زرداری نے شن جیانگ اور پاکستان کے شمالی علاقوں کے مابین تجارتی اور مواصلاتی رابطوں میں اضافے پر بھی زور دیا۔

شن جیانگ کے شہر کاشغر میں گزشتہ ماہ پیش آنے والے پرتشدد واقعات میں 19 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ چینی حکام نے الزام عائد کیا تھا کہ علاقے میں کیے گئے ایک حملے میں ملوث ملزمان نے ’مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ‘ کے پاکستان میں قائم مرکز سے تربیت حاصل کی تھی۔

پاکستان حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتا آیا ہے۔ واضح رہے کہ ’مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ‘ شن جیانگ میں بسنے والے ایغور نسل کے باشندوں کی تنظیم ہے جو علاقے کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ ملک کے قیام کی خواہش مند ہے۔

XS
SM
MD
LG