رسائی کے لنکس

چین:انسداد بدعنوانی سے وابستہ مزید دو کارکنوں کو سزائیں


ان دونوں افراد کا تعلق ’’گراس روٹ نیو سٹیزن موومنٹ‘‘ سے ہے جو چین میں عہدیداروں سے مطالبہ کر رہی ہے کہ وہ اپنے اثاثے ظاہر کریں۔

چین کی کیمونسٹ پارٹی کی حکومت کے ناقدین کے خلاف کارروائی جاری ہے اور انسداد بدعنوانی کے دو مزید کارکنوں کو سزا سنا دی گئی ہے۔

بیجنگ کی عدالت نے بدھ کو ہو ژنگ اور یوان ڈانگ پر ’’ کار سرکار میں خلل ڈالنے کے لیے لوگوں کو اکٹھا کر نے‘‘ پر مورد الزام ٹھہرایا۔

ان دونوں افراد کا تعلق ’’گراس روٹ نیو سٹیزن موومنٹ‘‘ سے ہے جو چین میں عہدیداروں سے مطالبہ کر رہی ہے کہ وہ اپنے اثاثے ظاہر کریں۔

مسٹر یوان کو ڈیڑھ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ عدالت کا کہنا تھا کہ ہو ژنگ کا جرم ’’کم سنگین‘‘ ہونے کی وجہ سے انھیں سزا نہیں دی جارہی۔

چین میں دو افراد کے خلاف اس کارروائی سے چند روز قبل ہی گراس روٹ نیو سٹیزن موومنٹ‘‘ کے بانی ژو ژیانگ کو چار سال قید کی سزا سنائی گئی، جس کی بین الاقوامی سطح پر مذمت کی بھی گئی۔

بیجنگ میں امریکی سفارتخانے کے ڈینیل ڈلک نے کہا تھا کہ واشنگٹن کو اس سزا پر ’’شدید مایوسی‘‘ ہوئی۔
XS
SM
MD
LG