رسائی کے لنکس

چین کا تین نئے فوجی دستے تشکیل دینے کا اعلان


پیپلز لبریشن آرمی کے نئے فوجی رنگ روٹ
پیپلز لبریشن آرمی کے نئے فوجی رنگ روٹ

صدر ژی جِنگ پنگ نے کہا ہے کہ یہ نئے دستے اس لیے تشکیل دیے جا رہے ہیں، تاکہ، بقول اُن کے، 'مضبوط فوج کا چین کا خواب پورا کیا جا سکے'۔ یہ اعلان ایسے میں سامنے آیا ہے جب چین نے کہا ہے کہ وہ دوسرا طیارہ بردار بحری بیڑا تیار کر رہا ہے، تاکہ اپنی بحریہ کو تیزی سے جدید بنا سکے

موئثر حربی طاقت بننے کے خواب کو بڑھاوا دیتے ہوئے، چین نے تین نئے فوجی دستے تشکیل دینے کا علان کیا ہے۔۔ ایسے میں جب اُسے بحری علاقے کے تنازعات درپیش ہیں اور چین اپنی فوجی طاقت مضبوط کرنے کی کوششوں پر گامزن ہے۔

چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے جمعے کی رات گئے بتایا کہ 'اپنے اسٹریٹجک میزئلوں کی نگرانی کے لیے چین ایک نیا فوجی دستہ تشکیل دے رہا ہے۔ ساتھ ہی، چین آرمی جنرل کمان بنانے کا بھی ارادہ ر کھتا ہے، تاکہ اپنی زمینی افواج کی بہتر نگہبانی کر سکے اور لڑاکا فوجوں کی اعانت کا دستہ تیار کیا جا سکے۔

صدر ژی جِنگ پنگ نے کہا ہے کہ یہ نئے دستے اس لیے تشکیل دیے جا رہے ہیں، تاکہ، بقول اُن کے، 'مضبوط فوج کا چین کا خواب پورا کیا جا سکے'۔

یہ اعلان ایسے میں سامنے آیا ہے جب چین نے یہ بات کہی ہے کہ وہ دوسرا طیارہ بردار بحری بیڑا تیار کر رہا ہے۔ اِسے چین کی جانب سے اپنی بحری فوج کو تیزی سے جدید بنانے کا ارادہ خیال کیا جا رہا ہے۔

بحری بیڑا

خیال ہے کہ چین کا یہ نیا طیارہ بردار بحری بیڑا، 'لائوننگ' نامی پچھلے بیڑے کی قد و قامت کا ہوگا، جس میں جوہری کے بجائے روایتی اسلحہ نصب ہوگا۔

پچاس ہزار ٹن وزنی اِس کیریئر کے عرشے پر چین کے'جے 15' لڑاکا طیارے اور دیگر ہوائی جہاز لے جانے کی صلاحیت ہوگی۔ بحری بیڑے کے آغاز کی تاریخ کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

چین متعدد ایشیائی ملکوں کے ساتھ پیچیدہ علاقائی تنازعات میں الجھا ہوا ہے، خاص طور پر بحیرہ جنوبی چین، جس سارے علاقے پر چین دعوے دار ہے۔

چین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اُس کی بحریہ کی توسیع پسندی ہمسایہ ممالک کے لیے خطرے کا باعث نہیں۔ اُس کا کہنا ہے کہ 'لائوننگٗ بحری بیڑا خاص طور پر سائنسی تحقیق اور تربیتی مشنز کے لیے استعمال ہوگا۔

لائوننگ ابھی مکمل طور پر قابل استعمال نہیں۔ تاہم، اُس نے پہلے ہی بحیرہ جنوبی چین میں تربیتی مشن مکمل کیے ہیں، جس سے پتا چلتا ہے کہ بحری تنازعات کے معاملے پر چین اپنا جارحانہ انداز قائم رکھے ہوئے ہے۔

XS
SM
MD
LG