رسائی کے لنکس

چین: مالیاتی اعداد و شمار فراہم کرنے پر قید کی سزا


چین: مالیاتی اعداد و شمار فراہم کرنے پر قید کی سزا

چین: مالیاتی اعداد و شمار فراہم کرنے پر قید کی سزا

چین میں استغاثہ نے کہا ہے کہ دو افراد کو وقت مقررہ سے قبل حساس مالیاتی اعداد و شمار کو دانستہ طور پر منظر عام پر لانے کے جرم میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

افراط زر اور تجارتی حجم سمیت دیگر اعداد و شمار مالیاتی اداروں سے منسلک افراد کو فراہم کیے گئے جن کی مدد سے اُنھیں شیئرز اور بونڈز کی قیمت میں ممکنہ تبدیلی کے بارے میں پیشگی اندازہ ہو گیا۔

عہدے داروں نے بتایا ہے کہ نیشنل بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے سابق سیکرٹری سن زِن نے جون 2009ء سے رواں سال جنوری کے دوران اعداد و شمار جاری کیے، جس پر اُنھیں چھ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

پیپلز بینک آف چائینا سے منسلک ایک ادارے کے لیے تحقیق کرنے والے وو چاؤمنگ کو ایسے ہی جرم کی پاداش میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG