رسائی کے لنکس

چین میں تیار کردہ پہلے مسافر طیارے کی نمائش


چین میں تیار کردہ پہلے مسافر طیارے کی نمائش
چین میں تیار کردہ پہلے مسافر طیارے کی نمائش

چین نے مقامی طور پر تیار کیے گئے پہلے مسافر بردار ہوائی جہاز کی نمائش کی ہے جو اِس کو عالمی مارکیٹ کی دو بڑی مغربی کمپنیوں کے مد مقابل لا کھڑا کرے گا۔

کمرشل ایئر کرافٹ کارپوریشن آف چائنا نے C919 نامی طیارے کی ابتدائی شکل منگل کو جنوبی شہر Zhuhai میں ہونے والی ایک نمائش میں حاضرین کے سامنے پیش کی۔

کارپوریشن کا کہنا ہے کہ اِس نے شہری ہوابازی کی تین مقامی کمپنیوں کے ساتھ ایک سو سے زائد طیاروں کی فروخت کے معاہدوں پر دستخط بھی کر لیے ہیں۔

اس نئے طیارے میں 150 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے اور اسے یورپی ساختہ ایئر بس A320اور امریکی ساختہ بوئنگ 737کے متبادل کے طور پر متعارف کروایا گیا ہے۔اس جہاز کی آزمائشی پرواز 2014ء میں کی جائے گی۔

جہاز تیار کرنے والی اس چینی کمپنی کو توقع ہے کہ وہ آئندہ بیس سالوں میں دنیا بھر میں دو ہزار سے زائد C919طیارے فروخت کرے گی۔

XS
SM
MD
LG