رسائی کے لنکس

چین کا اپنی افواج سے متعلق جاپانی رپورٹ پر اظہار خفگی


بحر جنوبی چین کا نقشہ
بحر جنوبی چین کا نقشہ

چین نے جاپانی حکومت کی اُس رپورٹ پر خفگی کا اظہار کیا ہے جس میں چین کی عسکری صلاحیت میں اضافے کو ہدف تنقید بنایا گیا ہے۔

ٹوکیو کا کہنا ہے کہ چین کی بحریہ اور فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مطلب ہے کہ بیجنگ کا اثرورسوخ متوقع طور پر چین کی سمندری حدود سے آگے بھی پھیل جائے گا۔

جاپان نے یہ بھی کہا ہے کہ چین نے اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ سمندری حدود سے متعلق تنازعات پر پُر زور موقف اختیار کر رکھا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان Ma Zhaoxu نے کہا ہے کہ عسکری صلاحیت میں اضافہ اور افواج کو جدید ساز و سامان سے لیس کرنے کا واحد مقصد ملک کی خودمختاری اور سلامتی کا تحفظ ہے۔

چین اور اس کے ہمسایہ ملکوں بشمول فلپائن، ملائشیا اور تائیوان کے درمیان معدنیاتی وسائل سے مالا مال جنوب مشرقی ایشیا کے پانیوں میں بین الاقوامی حدود کے حوالے سے متعدد تنازعات پائے جاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG