رسائی کے لنکس

چین کے آٹھ صوبوں میں شدید خشک سالی


چین کے آٹھ صوبوں میں شدید خشک سالی
چین کے آٹھ صوبوں میں شدید خشک سالی

چین کے سرکاری خبررساں ادارے نے کہاہے کہ ملک میں سب سے زیادہ اناج پیدا کرنے والے صوبے کو گذشتہ دو صدیوں کی بدترین خشک سالی کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

خبررساں ادارے سنہوا نے منگل کے روز اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ مشرقی شن ڈانگ صوبے میں ستمبر سے اب تک صرف 12 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر فروری کے آخر تک مناسب مقدار میں بارش نہ ہوئی تو صوبے میں خشک سالی دو صدیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گی۔

چینی حکومت نے پچھلے ہفتے خشک سالی سے متاثرہ شن ڈانگ سمیت آٹھ صوبوں کے لیے ہنگامی اقدامات کا اعلان کیاتھا۔ چینی وزیر زراعت کا کہناہے کہ بارشوں کی کمی نے گندم کی 35 فی صد پیداوار کو متاثر کیا ہے جب کہ آٹھ صوبوں میں مجموعی طورپر 22 فی صد زرعی اراضی متاثر ہوئی ہے۔

سنہوا کا کہناہے کہ شن ڈانگ میں کمیونسٹ پارٹی کے ڈپٹی چیف نے صوبائی حکومت کے عہدے داروں اور پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ خشک سالی سے نمٹنے کے اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے فارموں کے دورے کریں۔

XS
SM
MD
LG