رسائی کے لنکس

ڈرون طیارے منشیات کی تلاش میں


ڈرون طیارے منشیات کی تلاش میں
ڈرون طیارے منشیات کی تلاش میں

چین میں پولیس نے غیر قانونی طو رپر کاشت کی گئی پوست کی فصلوں کی نشاندہی کے لیے بغیر پائلٹ کے جاسوس طیاروں یا ڈرونز کا استعمال شروع کردیا ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ ”سپائی کیم “ نامی ڈرون طیارے آئندہ ایک ماہ تک دارالحکومت بیجنگ کے آس پاس کے علاقوں اور قریبی صوبے حیبائی میں منشیات کی تلاش کی اس مہم میں مصروف رہیں گے۔

گلوبل ٹائمز اخبار نے چینی پولیس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ڈرون طیارے چھ ہزار میٹر بلندی پر پرواز کر سکتے ہیں اور پانچ مربع میٹر کے چھوٹے سے رقبے پر کاشت کی گئی پوست کی فصل کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اخبار کا کہنا ہے کہ مشتبہ علاقوں کی نشاندہی کے بعد منشیات کے ماہرافراد ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان مقامات پر پہنچ کر مزید تحقیقات کریں گے۔

چین میں حکام نے رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں منشیات سے متعلقہ الزامات میں دوہزار افراد کو گرفتار کیا ہے اور اس عرصے کے دوران 50 کلوگرام غیرقانونی منشیات بھی قبضے میں لی ہیں۔


XS
SM
MD
LG