رسائی کے لنکس

چین: زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 600 ہوگئی


طوفانی بارشوں نے امدادی کاموں کو مشکل بنادیا ہے اور کارکن دور افتادہ پہاڑی علاقے میں امدادی سامان نہیں پہنچا پا رہے۔

چین کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی صوبے یننان میں اتوار کو آنے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 600 تک پہنچ گئی ہے اور امدادی کارکن تباہ شدہ گھروں سے انسانی لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ 6.1 شدت کے زلزلے سے 80 ہزار گھر منہدم ہوئے جس سے کم از کم دو لاکھ تیس ہزار افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔ زلزلے میں 2400 افراد زخمی بھی ہوئے۔

طوفانی بارشوں نے امدادی کاموں کو مشکل بنادیا ہے اور کارکن دور افتادہ پہاڑی علاقے میں امدادی سامان نہیں پہنچا پا رہے۔

زلزلے کا مرکز ایک دور افتادہ قصبہ لونگٹاؤشان میں تھا۔ یہ علاقہ بھی زلزلے سے شدید متاثر ہوا ہے کیونکہ یہاں بیشتر گھر غیر معیاری انداز میں اینٹ و مٹی سے تعمیر کیے گئے تھے۔

چین کے مطابق گزشتہ 14 سالوں میں یہ بدترین زلزلہ تھا۔

چین کے جنوب مغربی حصے میں زلزلے کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ 2012ء میں یننان میں آنے والے زلزلے میں 80 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG