رسائی کے لنکس

چین نے افراط زر پر کنٹرول کے لیے سود کی شرح بڑھا دی


چین نے افراط زر پر کنٹرول کے لیے سود کی شرح بڑھا دی
چین نے افراط زر پر کنٹرول کے لیے سود کی شرح بڑھا دی

چین کے مرکزی بینک نے ملک میں افراط زر پر قابو پانے کے لیے سود کی شرح میں اضافہ کردیا ہے۔ گذشتہ چھ ماہ کے دوران کیا جانے والا یہ چوتھا اضافہ ہے۔

سود کی شرح میں ایک چوتھائی فی صد اضافے کےبعد قرضوں کے لیے سود کی بنیادی شرح بڑھ کر 6.31 فی صد ہوگئی ہے جب کہ زیادہ تر بچت کھاتوں پر اب 3.25 کی شرح سے منافع دیا جائے گا۔

مغربی ممالک کے میڈیا ذرائع نے تجزیہ کاروں کے حوالے سے کہاہے کہ چینی حکومت سود کی شرح میں اضافہ کرکے اور بینکوں کے محفوظ سرمائے کو بڑھاکر تیز تر معاشی ترقی کے ردعمل میں پیدا ہونے والے منفی اثرات کےخدشات سے نمٹنا چاہتی ہے۔

بینکوں پر قرضوں کی رقوم کی حد مقرر کرنا ، ماہرین کے نزدیک افراد زر کنٹرول کرنے کی سمت ایک قدم ہے۔

فروری میں چین میں افراط زر کی سرکاری شرح 4.9 فی صد تھی۔

چینی حکومت کو بالخصوص خوراک کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش ہے کیونکہ لاکھوں غریب چینی باشندوں کے مصارف کا نصف خوراک کی خرید پر اٹھاجاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG