رسائی کے لنکس

چین کی معاشی پیداوار کم ہوگئی


چین میں بائیسکل سازی کا کارخانہ
چین میں بائیسکل سازی کا کارخانہ

اس سال کے شروع میں، بیرونی منڈیوں میں، چینی برآمدات کی مانگ کم ہونے کے بعد، چین اپنی معاشی افزائش میں تیزی لانے کی کوششیں کررہاہے

چین نے کہا ہے کہ اس کی فیکٹریوں کی پیداوار گذشتہ تین سال کے دوران کی اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

بیجنگ کا یہ بھی کہناہے کہ ملک میں افراط زر کی شرح میں مسلسل چوتھے ماہ جولائی میں کمی دیکھی گئی جس سے حکومت کے لیے یہ آسانی پیدا ہوگئی ہے کہ وہ معیشت کی سست رفتاری پر قابو پانے کے لیے اپنی مالیاتی پالیسیوں میں نرمی لائے۔

شماریات کے قومی ادارے کا کہناہے کہ گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں جولائی میں صارفین کے لیے قیمتوں میں ایک اعشاریہ 8 فی صد اضافہ ہوا ۔

جون میں افراط زر کی شرح دو اعشاریہ دو فی صد سے کم ہوگئی جو 2010ء کے آغاز کے بعد سے کم ترین سطح تھی۔

چین اپنی معاشی افزائش میں تیزی لانے کی کوششیں کررہاہے جو اس سال کے شروع میں بیرونی منڈیوں میں مانگ کم ہونے کے بعد برآمدت گھٹنے کے نتیجے میں گر گئی تھی۔

حکومت جون کے بعد سے دو بار سود کی شرح کم کرچکی ہے اور قرضے دینے کی حوصلہ افزائی کے لیے بینکوں کے لیے محفوظ سرمائے کی حد کے قوانین میں نرمی لاچکی ہے۔

آئی ایم ایف نے گذشتہ مہینے اپنی رپورٹ میں چین سے کہاتھا کہ وہ اپنی مصنوعات کی مقامی منڈیوں میں کھپت بڑھانے کی حوصلہ افزائی کر اور برآمدات پر اپنا انحصار کم کرے ۔
XS
SM
MD
LG