رسائی کے لنکس

چین: احتجاج کے بعد تابنے کے پلانٹ پر کام بند


پراجیکٹ کے خلاف اتوار سے ہونے والے مظاہروں کے شرکا کا کہناتھا کہ فیکٹری کا دھواں اور زہریلے کیمیکل ان کی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

چین کے حکام نے ملک کے وسطی حصے میں واقع ایک شہر میں تین روز تک جاری رہنے والے شدید مظاہروں کے بعد وہاں تابنے کا پلانٹ لگانے کا منصوبہ ترک کردیا ہے۔

احتجاجی مظاہروں میں شہر کے ہزاروں رہائشی شریک ہوئے۔ ان کاکہناتھا کہ پلانٹ لگنے سے بڑے پیمانے پر آلودگی پیدا ہوگی اور اس سے منسلک کئی مسائل کھڑے ہوجائیں گے۔

منگل کوصوبے سیچوان کے شی فانگ شہر کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تانبے کا پراجیکٹ بندکردیا گیا ہے۔

لوگوں نے اس پراجیکٹ کے خلاف اتوار کی شام کو مظاہرے شروع کیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیکٹری سے خارج ہونے والا دھواں اور زہریلے کیمیکل ان کی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

عینی شاہدین اور عہدے داروں کا کہناہے کہ پیر کو احتجاج میں تشدد بھی شامل ہوگیاتھا جس پر قابوپانے کے لیے پولیس کے دستے طلب کیے گئے۔

جھڑپوں میں کم ازکم 13 افراد کے زخمی ہوئے۔

مقامی شہریوں نے انٹرنیٹ پر ایسی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں پولیس کو آنسوگیس کے گولے پھینکتے اور مظاہرین پر لاٹھیاں برساتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

چین میں مقامی سطح پر احتجاج اور مظاہروں کے واقعات میں بتدریج اضافہ ہورہاہے جس کی ایک بڑی وجہ حکومتی عہدے داروں کی جانب سے ایسے تعمیراتی منصوبوں پر زور دینا ہے جس سے مقامی آبادی کے مفادات متاثر ہوتے ہیں اور بعض صورتوں میں ان سے آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔
XS
SM
MD
LG