رسائی کے لنکس

مغربی ممالک اپنا مالی خسارہ کم کریں: وین جیا باؤ


مغربی ممالک اپنا مالی خسارہ کم کریں: وین جیا باؤ

مغربی ممالک اپنا مالی خسارہ کم کریں: وین جیا باؤ

چین کے وزیر اعظم وین جیا باؤ نے کہاہے کہ چین یورو زون کے ممالک میں اپنی سرمایہ کاری کو وسعت دینے کا سلسلہ جاری رکھے گا، لیکن ان کا یہ بھی کہناتھا کہ قرضوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی مغربی معیشتوں کو عالمی بحران سے نمٹنے کے لیے چین پر کلی انحصار کرنے کی بجائے اپنا خسارے کم کرنے کے لیئے اقدامات کرنے چاہیں۔

مسٹر وین بدھ کے روز چین میں ایک عالمی معاشی فورم سے خطاب کررہے تھے۔ اپنے اس خطاب میں انہوں نے حکومتوں پر زور دیا کہ انہیں مؤثر مالیاتی پالیسی بنانی اور مالی امور سے متعلق بہتر فیصلے کرنے چاہیں۔

چین کے وزیر اعظم نے کہا کہ اس کے جواب میں ان کا ملک عالمی اقتصادی بحران کے مقابلے کے لیے معاشی استحکام لانے اور ملک کے اندر مصنوعات کی کھپت بڑھانے سے متعلق اپنے حصے کی ذمہ داریاں ادا کرے گا۔

چین دنیا بھر میں امریکہ کو سب سے زیادہ قرض فراہم کرنے والا ملک ہے اور اب وہ یورپ میں معاشی استحکام لانے کے لیے نئی سرمایہ کاری کی پیش کش کر رہاہے۔

XS
SM
MD
LG