رسائی کے لنکس

چین اپنی کرنسی کو متوازن بنائے: آئی ایم ایف


چین اپنی کرنسی کو متوازن بنائے: آئی ایم ایف
چین اپنی کرنسی کو متوازن بنائے: آئی ایم ایف

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے مالیاتی نظام میں کئی سلسلے وار تبدیلیاں لائے اور کہاہے کہ وہ اپنی کرنسی پر سرکاری گرفت ڈھیلی کرنے کے بھی اقدامات کرے۔

واشنگٹن میں قائم عالمی ادارےآئی ایم ایف نے بدھ کے روز کہا کہ اگرچہ پچھلے سال چین نے اپنی کرنسی یوان کی قدر ڈالر کے مقابلے میں بتدریج بڑھنے کی اجازت دے دی تھی مگر تب سے اس کی قیمت نمایاں طورپر کم رکھی جارہی ہے۔

آئی ایم ایف کا کہناہے کہ اس وقت یوان کی حقیقی قیمت دوسری کرنسیوں کے مقابلے میں تین سے 23 فی صد زیادہ ہے۔

امریکہ کے قانون سازبیجنگ پرالزام لگاچکے ہیں کہ وہ چینی برآمد کنندگان کو عالمی منڈی میں غیرمنصفانہ فوائد پہنچانے کے لیے اپنی کرنسی یوان کی قیمت جان بوجھ کرکم رکھ رہاہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ چین کو لازمی طورپر جامع اصلاحات نافذ کرنی چاہیں جن کے نتیجے میں ان کی معیشت کا رخ، جس کا اس وقت انحصار برآمدات پر ہے، صارفین کی معیشت کی جانب منتقل ہوجائے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کے نتیجے میں چین کی اس قوت میں کمی آئے گی جو عالمی معیشت کو دھچکے لگانے کا سبب بنتی ہے۔

XS
SM
MD
LG