رسائی کے لنکس

ترقی یافتہ ممالک ذمہ داری کا مظاہرہ کریں: چین


ترقی یافتہ ممالک ذمہ داری کا مظاہرہ کریں: چین
ترقی یافتہ ممالک ذمہ داری کا مظاہرہ کریں: چین

چین کے وزیر اعظم وین جیا باؤ نے ترقی یافتہ ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ قرض سے متعلق اپنے مسائل سے ذمہ دارانہ انداز میں نمٹیں۔

بدھ کو چین کے شہر ڈالین میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر وین نے کہا کہ اُن کی حکومت اس عالمی بحران سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے معاشی استحکام اور مقامی کھپت بڑھا کر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

سوئٹزرلینڈ میں قائم عالمی اقتصادی فورم 2007ء سے ہر سال عالمی رہنماؤں اور اعلیٰ ترین کاروباری شخصیات کو چین میں مدعو کرتا ہے۔

اس مرتبہ یہ کانفرنس ایک ایسے وقت ہو رہی ہے جب امریکہ اور یورپ کے حالات کے باعث ایشیائی ترقیاتی بینک نے بدھ ہی کو ایشیا میں آنے والے دنوں میں ترقی کی ممکنہ شرح کو 7.8 سے کم کر کے 7.5 کر دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG