رسائی کے لنکس

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اکثریت مزدور خواتین کی تھی جو دھماکے کے وقت آتشبازی کا سامان تیار کر رہی تھیں۔

چین کے جنوبی علاقے میں آتشبازی کا سامان تیار کرنے والی ایک فیکٹری میں دھماکے سے کم از کم 11 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اکثریت مزدور خواتین کی تھی جو دھماکے کے وقت آتشبازی کا سامان تیار کر رہی تھیں۔

ایجنسی کے مطابق خودمختار علاقے گوانگژی کے شہر چینژی میں ہونے والے اس دھماکے سے متعدد عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

تاحال دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ تاہم اطلاعات کے مطابق فیکٹری کے دو عہدیداروں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

چین میں جائے کار پر مناسب حفاظتی اقدامات کے فقدان اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی وجہ سے اکثر جان لیوا حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG