رسائی کے لنکس

چین :آتشزدگی سے 19افراد ہلاک


چین :آتشزدگی سے 19افراد ہلاک

چین :آتشزدگی سے 19افراد ہلاک

شمال مشرقی چین میں ایک شاپنگ مال میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے 19افراد ہلاک اور 27زخمی ہوگئے ہیں۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژینہوا نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ Jilingشہر میں لگنے والی اس آگ پر دس گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پایا گیا۔

مقامی حکام کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے 27میں سے 24افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں لیکن ان میں سے کسی کو بھی شدید زخم نہیں آئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے جب کہ پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے شاپنگ مال کے مینیجر کو حراست میں لے لیا ہے۔

ژینہوا کے مطابق جس عمار ت میں آگ لگی وہ 1987ء میں تعمیر کی گئی تھی جہاں کُل 64دکانیں واقع تھیں جن میں زیادہ تر الیکٹرانکس، فرنیچر اور ملبوسات فروخت کیے جاتے تھے۔

XS
SM
MD
LG