رسائی کے لنکس

بس میں یہ آگ ایسے وقت لگی جب عموماً لوگوں کی خاصی بھیڑی ہوتی ہے۔

چین میں ایک بس میں آتشزدگی سے کم از کم 47 افراد ہلاک ہو گئے۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ژنہوا کے مطابق یہ واقع ملک کے جنوبی شہر ژیامن میں پیش آیا، لیکن آگ لگنے کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

جمعہ کو بس میں یہ آگ ایسے وقت لگی جب عموماً لوگوں کی خاصی بھیڑی ہوتی ہے۔

آتشزدگی کے اس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ رواں ہفتے کے اوائل میں ملک کے شمال مشرق میں ایک ذبع خانے میں آگ لگنے سے 120 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

حکام کے مطابق ذبع خانے میں حفاظتی نظام ناقص تھا اور اس پلانٹ کے دو سینیئر عہدیداروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

2009ء میں بھی چین میں ایک مسافر بس میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG