رسائی کے لنکس

چین: بدعنوانی کے الزام میں اعلیٰ سفارتکار برطرف


زانگ کونشنگ (فائل فوٹو)

زانگ کونشنگ (فائل فوٹو)

زانگ پہلے اعلیٰ سفارتکار ہیں جو صدر شی جنپنگ کی طرف سے شروع کی گئی انسداد بدعنوانی کی مہم کی زد میں آئے ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس نے "غیر واضح انضباطی خلاف ورزی" کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سفارتکار کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

جمعہ کو ایک مختصر بیان میں وزارت نے معاون وزیرخارجہ زانگ کونشنگ کو ہٹائے جانے کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

زانگ پہلے اعلیٰ سفارتکار ہیں جو صدر شی جنپنگ کی طرف سے شروع کی گئی انسداد بدعنوانی کی مہم کی زد میں آئے ہیں۔

چین میں حکام کی طرف سے "انضباطی خلاف ورزی" کی اصطلاح بدعنوانی کے معنوں میں استعمال کی جاتی ہے۔

صدر ژی کی طرف سے شروع کی گئی انسداد بدعنوانی کی مہم میں اب تک متعدد اعلیٰ سیاسی و انتظامی عہدیداروں کو سزائیں بھی سنائی جا چکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG