رسائی کے لنکس

چین میں مٹی کے تودے گرنے سے 17 افراد ہلاک


چین میں حالیہ دونوں میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث تباہی کا سلسلہ جاری ہے اور منگل کے روز مختلف علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ مزید 50 لاپتہ ہیں۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق زیادہ جانی نقصان مغربی صوبوں یووننان اور سیچوان میں ہوا ہے جہاں مختلف علاقوں میں درجنوں مکانات مٹی کے تودوں تلے دب گئے ہیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اْدھر سینکڑوں مزدوروں اور فوجیوں نے جنوبی شہر گولمود کے نزدیک واقع ایک آبی ذخیرے سے پانی کے اخراج کے لیے ہنگامی نہر کھودی ہے جس کے بعد پانی کی سطح میں بتدریج کمی ہو رہی ہے۔ اس ذخیرے میں پانی خطرناک سطح سے تجاوز کر گیا تھا۔

چین میں حالیہ ہفتوں میں بارشوں ، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے ، رواں سال میں اب تک 480 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 250سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG