رسائی کے لنکس

چین: سیلابوں میں ہلا ک ہونے والوں کی یاد میں سوگ


شمال مغربی چین میں ایک ہفتہ قبل پہاڑی تودوں تلے دب کر ہلاک ہو نے والے بارہ سو سے زائد افراد کی یاد میں اتوار کو یوم سوگ منایا گیا۔

ریاستی کونسل یا کابینہ کی ہدایت پر ملک بھر اور بیرون ممالک میں سفارت خانوں میں قو می پرچم سرنگوں، کھیل، موسیقی کی تقریبات اور فلم سمیت تمام دوسری تفریحات معطل رہیں۔

سیلابوں اور موسلادھار بارشوں کے باعث گانسو صوبے میں پہاڑی تودوں کے سرکنے کے واقعات میں چینی حکام کے مطابق پانچ سو افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

چینی فوجی صوبے کے بیلونگ دریا سے ملبہ صاف کرنے کے لیے دن رات کام کررہے ہیں تاکہ نئی بارشوں کی صورت میں مزید سیلاب کے امکانات کو کم کیا جا سکے۔

ہفتہ کی صبح چین کے جنوب مغربی صوبے سی چوان میں بھی پہاڑی تودوں کے سرکنے کے واقعات پیش آئے جن میں کم از کم 38 لوگ لاپتہ ہو گئے ۔ ملبہ گرنے سے سڑکیں بند ہوگئیں جس کے باعث اس علاقے میں ہزاروں لوگ اور گاڑیاں پھنس گئیں ۔

دوسال قبل اس چینی صوبے میں ایک تباہ کن زلزلے میں ستر ہزار لوگ ہلا ک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG