رسائی کے لنکس

وسطی چین میں سیلاب سے 35 افراد ہلاک


وسطی چین میں سیلاب سے 35 افراد ہلاک
وسطی چین میں سیلاب سے 35 افراد ہلاک

چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ طوفانی بارشوں کے باعث ملک کے وسطی علاقے سیلاب کی زد میں آگئے ہیں اور صوبہ ہوبئی اور ہونان میں 35 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

وسطی چین میں سیلاب سے 35 افراد ہلاک
وسطی چین میں سیلاب سے 35 افراد ہلاک

خبر رساں ایجنسی 'ژینہوا' کے مطابق ہوبئی کے شہر ژیاننگ میں سیلاب اورمٹی کے تودے گرنے سے کئی گھر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ دریا کے حفاظتی پشتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ علاقے میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے باعث 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ پانچ دیگر لاپتہ ہیں۔

ہوبئی کے قریبی صوبہ ہونان سے بھی سیلاب کے باعث 15 افراد کی ہلاکت اور متعدد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

'ژینہوا' کے مطابق سیلاب کے سبب ژیاننگ شہر کی تین کاؤنٹیز میں تقریباً ایک لاکھ افراد اپنے علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG